تازہ تر ین

پولینڈ کا 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم

وارسا: (ویب ڈیسک) پولینڈ نے جاسوسی کے شبہے میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کے وزیر داخلہ مارئیس کامنسک نے کہا ہے کہ سفارت کاروں کے روپ میں موجود 45 روسی جاسوسوں کو ملک سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں روس کے اسپیشل سروسز نیٹ ورک کو ختم کر رہے ہیں۔
قبل ازیں پولینڈ کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کے ادارے اے بی ڈبلیو کے ترجمان نے کہا تھا کہ انہوں نے 45 روسی سفارت کاروں کو مُشتبہ جاسوس کے طور پر شناخت کیا ہے اور وزارت خارجہ سے انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز اے بی ڈبلیو کے ترجمان اسٹینسلا زیرن نے میڈیا کو بتایا کہ داخلی سلامتی کے ادارے نے سفارتی سرگرمیوں کی آڑ میں پولینڈ میں کام کرنے والے 45 افراد کی فہرست تیار کی۔
اے بی ڈبلیو کے ترجمان نے مُشتبہ جاسوسوں پر پولینڈ کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔
پولش کاؤنٹر انٹیلیجنس اے بی ڈبلیو کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے نے روس کی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کے شُبہے میں ایک پولش شہری کو حراست میں لیا ہے۔
ترجمان اسٹینسلا زیرن کے مطابق گرفتار شدہ شخص وارسا رجسٹری آفس کے آرکائیوز میں کام کرتا تھا۔ مُشتبہ شخص کی سرگرمیاں پولینڈ کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv