تازہ تر ین

شکایات کے اندراج کیلئے کراچی کے شہریوں کیلئے ویب سائٹ کا اجرا

کراچی : (ویب ڈیسک) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں کی سہولت کے لیے ‘کمشنر کراچی ویب سائٹ’ کا اجرا کردیا جس پر اشیاء کی فہرستیں بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔
کمشنر کراچی اقبال میمن نے بتایا کہ شہریوں کے لیے ویب سائٹ پر تینوں زبانوں میں شکایات درج کرنے کے لیے آسان کمپلینٹ پورٹل بنایا گیا ہے، ویب سائٹ پر پھلوں، سبزیوں اور گوشت کی نرخ کی فہرست بھی آویزاں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس میں پہلی بار اردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں ویب سائٹ تیار کی گئی ہے۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ شہری ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق اور دیگر شہری خدمات کے سلسلے میں شکایات کنٹرول روم نمبر 1299 پر بھی درج کر سکتے ہیں جب کہ جلد ہی شہریوں کی سہولت کے لیے کمشنر کراچی کمپلینٹ ایپ کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv