تازہ تر ین

اسرائیلی فوج کی جارحیت، 3 فلسطینی شہید

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیل فوج کی مغربی کنارے میں فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف مقامات پر فائرنگ سے 3 نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا۔
فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی فوج نے یہودی آبادکاروں کے علاقے سے گزرنے پر نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس میں 2 نوجوان شہید ہوئے، شہید فلسطینیوں کی عمریں 18 اور 22 برس کے درمیان ہیں۔
دوسرے واقعے میں قابض فوج نے ایک نوجوان کو چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ عبداللہ الحوساری اور 18 سالہ شادی خالد نجم کے ناموں سے کی گئی، فلسطینیوں کی شہادت پر حنین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں اردن کے خلاف چھ روزہ جنگ کے دوران مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا، اس کے بعد سے اس پورے علاقے میں اسرائیل نے آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔ ان اسرائیلی بستیوں میں تقریبا 4 لاکھ 75 ہزار اسرائیلی آباد ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv