تازہ تر ین

روس کی بیلاروس میں مذاکرات کی پیشکش،یوکرین کا انکار

یوکرین: (ویب ڈیسک) یو کرین نےروس کی جانب سے بیلاروس میں مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی۔
روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ بیلا روس میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن بیلا روس میں نہیں۔
یوکرین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کا بیلاروس مذاکرات کا منصوبہ پروپیگنڈا ہے۔ یوکرین روس کے ساتھ الٹی میٹم کے بغیر حقیقی مذاکرات چاہتا ہے۔
یوکرینی صدرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ اس جگہ بات چیت کریں گے جو یوکرین کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ بیلا روس سے یوکرین پر حملہ نہ کیا ہوتا تو منسک میں با ت چیت ممکن تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ شہری انفراسٹرکچر پر گولہ باری کی گئی۔قابض فورسز شہری علاقوں پر حملہ کر رہی ہیں ۔روسی افواج ایمبولینسوں سمیت ہر چیز پر حملہ کر رہی ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس جو کررہا وہ بدلہ ہے۔روس یوکرین کے شہروں کو اس سے زیادہ نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔روس نے جان بوجھ کر لوگوں کو نقصان پہنچانے کے حربے کو چنا۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی مجرمانہ کارروائیاں نسل کشی کے آثار ہیں۔دنیا کو سلامتی کونسل میں روس کے ووٹنگ کے حق کو ختم کرنا چاہیے۔
دوسی جانب ترجمان کریملن نے کہا ہے کہ روسی وفد یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے بیلاروس پہنچ گیا ہے۔وفد میں وزارت خارجہ اور دفاع کے نمائندوں کے ساتھ صدارتی نمائندے بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روس مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ماسکو اب یوکرینیوں کا انتظار کر رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv