تازہ تر ین

خاتون کا شہریوں کو سانپ دکھا کر لوٹنے کا انوکھا طریقۂ واردات

چنائی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سانپ سے خوفزدہ کر کے شہریوں کو والی لوٹنے والی خاتون کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کی پولیس نے سانپ سے شہریوں کو خوفزدہ کر کے لوٹ مار اور بلیک میل کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
ریاست تامل ناڈو کے علاقے تم برم پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف کسی شہری نے شکایت درج نہیں کرائی مگر وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد سرکار کی مدعیت میں اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے بیانات کی روشنی میں ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ خاتون خانہ بدوش ہے اور وہ ڈرا دھما کرلوگوں سے رقم و مال بٹورتی ہے۔
ایک شہری نے پولیس کو بتایا کہ خاتون اُس کے گھر پر کپڑے مانگے آئی، جب اُس نے کپڑے دینے سے انکار کیا تو اُس نے اپنا تعلق ویلوپورم علاقے سے بتایا اور کہا کہ اگر بات نہ مانی تو وہ گھر کے باہر سانپ چھوڑ دے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv