تازہ تر ین

حکومت کا 5 ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا پلان

لاہور: (ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائےعوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،حکومت نے 5 ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا پلان بنا لیا۔
حکومتی منصوبے کے مطابق آئندہ پانچ ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی جس سے صارفین کی جیبوں سے 292 ارب روپے نکل جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 63 پیسے فی یونٹ جبکہ جولائی میں دو روپے 17 پیسے بڑھایا جائے گا، اس سے 85 ارب اسی سال جبکہ ایک سال میں 207 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ جون 2022 تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 18 روپے 9 پیسے فی یونٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv