تازہ تر ین

کوئٹہ: گیس لیکج دھماکوں سے 2 ماہ میں 91 افراد زخمی، 17 جاں بحق ہوئے

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکوں میں موسم سرما کے دوران اضافہ ہونے لگا، شہر میں گیس لیکج دھماکوں میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 91 افراد جھلس کر زخمی جبکہ 17 افراد جان سے گئے۔
کوئٹہ سمیت صوبے کے بشتر اضلاع میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کم سوئی گیس پریشر کا مسئلہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔ رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران سے اب تک گھروں میں گیس لیکج اور سلنڈر دھماکوں میں خواتین، بچوں اور مرد سمیت 91 افراد جھلس کر زخمی جبکہ 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔
ستم ظریفی تو یہ ہے کہ کوئٹہ کے بی ایم سی ہسپتال میں ایک ہی برن وارڈ مریضوں کے لیے موجود ہے جہاں صوبے بھر سے مریض لائے جاتے ہیں جہاں بھی ڈاکٹر عدم سہولیات کا رونا روتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین بھی اپنی مشکلات بیان کرتے ہیں جبکہ مریض انتہائی اذیت سے دوچار رہتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے کئی بار اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبے میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی برن یونٹ بنانے کا وعدہ تو آنے والی ہر حکومت نے کیا جو اب تک بدقسمتی سے پورا نہ ہوسکا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv