اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ختم کر دیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے نیا ہدایات نامہ جاری کر دیا۔
ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے ہدایت نامے کے مطابق بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹینجن ٹیسٹ ختم کر دیا گیا ہے۔ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے خاتمے کا فیصلہ آج سے نافذ العمل ہو گا تاہم پاکستان آمد سے 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کی پابندی برقرار رہے گی۔