تازہ تر ین

پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

کراچی : (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کر دی.
سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئی، سپریم کورٹ کے مطابق پرویزمشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے۔
پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، 2013 والی اسمبلی 2018 میں ختم ہوچکی ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ مشرف نے کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عدالت نے مشرف کی دوسری اپیل لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آج والا کیس خارج ہو چکا، دوسرا جب لگے گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv