کراچی کی مقامی عدالت نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آصف میمن کے خلاف کیس ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے گرفتار ملزم آصف میمن کے خلاف کیس ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کردیا۔
عدالت نے آصف میمن کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ گرفتار دوسرے ملزم عاطف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے ڈی اے کے ڈی جی آصف علی میمن کو گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس میں زمینوں کی غلط الاٹمنٹ میں ملوث سرکاری ملزمان کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔