گلگت بلتستان کے شہر اسکردو اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسکردو کے علاوہ گلگت شہر، دیامر، غذر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کھرمنگ ضلع کے بالائی اور نشیبی علاقوں اور گانچھےمیں بھی شدید زلزلہ آیا۔
چلاس اور استور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے وقت شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر اور مرکز استور سے 26 کلومیٹر شمال میں تھا۔
دوسری جانب زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
































