تازہ تر ین

حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی نالائقی نااہلی، چوری اور کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام سوچ رہے تھے کہ کابینہ بجلی گیس سستی کرنے کا اعلان کرے گی لیکن وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس سنی، حکومتی ترجمان فواد چوہدری قرضوں کے حوالے سے گھسی پٹی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے معاشی اشاریے درست ہونے کے دعوے کئے، کے پی کے میں تبدیلی کو گھر جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے سب سے زیادہ قرضے لئے ہیں، حکومت تین سال سے سیاسی انتقام میں جھلس رہی ہے، یہ اپنی نا اہلی اور ناکامی میں جل رہی ہے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ لندن میں شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کی پلانٹڈ خبر پر پانچویں مرتبہ التوا مانگا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے ماضی بھاری قرضے لئے جبکہ اس حکومت نے بیس ہزار ارب کے قرضے بھی لئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈیوڈروز کو بلاکر ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹ کی تھی بالکل اسی طرح جس طرح بشیر میمن کو بلاکر نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف مقدمات بنانے کا کہا تھا، عمران خان نے اپنے ٹاؤٹ شہزاد اکبر کے ذریعے یہ سٹوری پلانٹ کرائی تھی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈی فیڈ فنڈ میں کرپشن کے رنگ لیڈر نے شہبازشریف پر کرپشن کے رنگ لیڈر ہونے کے الزامات بھی لگوائے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv