تازہ تر ین

“جے 10 سی”طیارے آئندہ سال پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے

تفصیلات کے مطابق  ملکی فضاؤں کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاک فضائیہ پر عزم ہے،”جے 10 سی”طیارے  آئندہ سال پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

چین کا تیار کردہ “جے 10 سی” سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے جو ایک ہی وقت میں کئی اہداف کی نشاندہی کا حامل ہے۔”جے 10 سی” لڑاکا طیارہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس ہے جس کے ذریعے 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید یہ کہ سنگل انجن ٹیل لیس کینارڈ ڈیلٹا ونگ “جے 10 سی”  میں فلائی بائی وائر فلائٹ کنٹرول اور AESA فائر کنٹرول ریڈار شامل ہیں۔ یہ اعلی طاقت اور کم وزن کے لیے جامع مواد سے بنا ہے۔

“جے 10 سی”  لڑاکا طیارہ پاکستام اور چین کی مشترکہ مشق ’ شاھین ‘ میں بھی حصہ لے چکا ہے جس کے دوران تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv