آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی ہے۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تیار کی گئی تین تجاویز کے مطابق اتھارٹی نے قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے، جب کہ ٹیکس دو گنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔
اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہیں، گزشتہ ماہ کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی ہے۔
حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔ آئندہ پندرہ روز کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔
































