تازہ تر ین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے ، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔

 پیپلزپارٹی سندھ  کے صدر نثار کھوڑو نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا درد محسوس کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں ، ہر ضلع میں ایسے احتجاج ہورہے ہیں کیونکہ میرے بھائی بہن خود کو بیچنے پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 80 ہزار روپے کی ضرورت کے لئے خود کو بیچنے پر آگئے ہیں ، مدینہ کی ریاست کا نام لے کر عوام کو برباد کردیا ہے ، پیٹرول کی قیمتوں میں ہرماہ چار روپے بڑھا رہے ہیں ، یہ پیٹرول 250اور ڈالر 200 کا کردیں گے ، رات کو اعلان کر کے بجلی پانچ روپے یونٹ بڑھا دی ہے۔

 نثار کھوڑو نے کہا کہ بجلی دیتے نہیں اور مہنگی کررہے ہیں اگر ایف بی آر کا ریکار ڈ بن گیا ہے تو بے روزگاروں کو الاؤنس دو ، ہمیں گھر نہیں چاہیے بلکہ بھوکے پیٹ کے لئے کچھ چاہیے ، پیسے جمع کیے تو مجھے کیا ملا ہے ، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے یہ میرا آزاد ملک ہے ؟

پیپلزپارٹی سندھ  کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کی مہنگائی پر روشنی  ڈالنے کا وقت نہیں بلکہ منہ کالا کرنے کا وقت آچکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv