تازہ تر ین

سندھ حکومت کےساتھ ملکر کام کرناچاہتے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی. 

وزیراعظم عمران خان نے کراچی گرین لائن بس مںصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسدعمر اور گورنر سندھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ماڈرن سٹی ماڈرن ٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتی، ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کو خوشحال کرنے کامقصد ہے کہ ہم پاکستان کو خوشحال کررہے ہیں کیوں کہ کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا جب کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، سندھ کے عوام کے پاس بھی ویسے ہی ہیلتھ انشورنس ہونی چاہیے جیسے ملک کے دیگر صوبوں میں لوگوں کے پاس ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے، آج خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے پاس ہیلتھ انشورنس موجود ہے اور مارچ 2022 تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ بھی ہیلتھ انشورنس میں حصہ ڈالیں جب کہ بنڈل آئی لینڈ سے سب سےز یادہ فائدہ سندھ حکومت کو ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv