وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق ہر ممکن تعاون کرے گی۔
شبلی فراز کی زیرِ صدرات انٹرنیٹ و الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق بین وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بابر اعوان، فروغ نسیم اور امین الحق شریک ہوئے، اجلاس میں آئندہ انتخابات میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق امور زیر غو آئے۔
بین وزارتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر شبلی فراز نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر عمل درآمد سے متعلق الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن کے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق ہر ممکن تعاون کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مالی، اسٹوریج، ٹیسٹنگ لیبارٹریز سمیت دیگر ضروریات سے متعلق حکومت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ آئندہ جتنے بھی انتخابات ہو، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے ذریعے ہو۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا کہ ای وی ایم ایک خواب ہے جس کو ہم حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔
































