تازہ تر ین

بارسلونا میں آتشزدگی کا افسوسناک حادثہ ، 4 پاکستانی شہید

تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کے نواحی شہر تیتوان میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی فیملئ کے چار افراد شہید ہو گئے۔

آگ رہائشی کمرے میں لگے ہیٹر سے لگی ، شہید ہونے والوں میں میاں ، بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں جن کی عمریں ایک سے تین سال تک بتائی جا رہی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملنے پرپاکستان کے قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے پولیس اور ہاسپٹل کے حکام کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

 قونصل جنرل عمران علی نے کہا ہے کہ قونصلیٹ کی کوشش ہو گی کہ شہداء کے جسدِ خاکی جلد از جلد پاکستان  بھجوائے جائیں۔

اسپینش حکام کے مطابق آگ صبح 6 بجے لگی تھی، اور جس رہائشی کمرے میں یہ حادثہ ہوا وہ ایک بینک کے آفس کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آتشزدگی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فی الحال انہوں نے شہید ہونے والی پاکستانی فیملی کے ناموں سے آگاہ نہیں کیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv