آرمی چیف سے چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ میجر جنرل شیخ عبدالعزیز نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی حالیہ سیکورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین سے دیرینہ روابط برقرار رکھنا چاہتا ہے ، خطے کے امن و استحکام کے لیے افغان عوام کی معاشی بہتری کی مربوط کوششوں کے ساتھ افغانستان پر عالمی اشتراک کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کو سراہا۔