تازہ تر ین

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ رفیق (مرحوم) کی نماز جنازہ کوٹ رادھا کشن میں ادا کر دی گئی

کوٹ رادھاکشن (تحصیل رپورٹر)

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کے بڑے بھاٸی شیخ لالہ رفیق احمد قمر وفات پاگئے، نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گٸی، جنازہ میں شیخ رشید سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی، مذہبی شخصیات نے شرکت کی،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، شیخ شفیق احمد، شیخ صدیق احمد، شیخ علیم احمد کے بڑے بھائی، شیخ شفیق احمد ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق کے تایا، شیخ راحیل احمد کے والد لالہ شیخ رفیق احمد قمر طویل علالت کے بعد کوٹ رادہاکشن میں انتقال کر گئے ہیں، جن کی نماز جنازہ مرکزی جنازگاہ نزد گریڈ اسٹیشن میں رات 8 بجے ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، پی ٹی آئی کے وفاقی و صوبائی وزراء سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، جبکہ مرحوم روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی کے سابقہ ایڈیٹر بھی رہے ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv