انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹائیمل ملز انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹائیمل ملز سری لنکا کے خلاف چوٹ لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوئے۔
ٹائیمل ملز کی جگہ ریس ٹوپلی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
































