تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا نمیبیا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہےکوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر نیدرلینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  164 رنز بنائے۔

 نیدرلینڈز کے اوپنرز میکس اوڈاوڈ اور اسٹیفن مائی براہ نے پہلی وکٹ پر 42 رنز کی شراکت بنائی، مائی براہ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد رولف وین ڈر مرو بھی چلتے بنے۔

کولن ایکرمین اور او ڈاوڈ نے تیسری وکٹ پر 82 رنز کی شراکت بنائی، ایکرمین 35 اور میکس او ڈاوڈ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا کی جانب سے جین فرائی لنک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ ٹی 20 مینز ورلڈکپ 2021 کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا اور  آئرلینڈ مدمقابل ہوں گی جو شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک نیدرلینڈز  اور نمیبیا نے ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں،نیدرلینڈز کو آئر لینڈ جب کہ نمیبیا کو سری لنکا نے شکست دی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv