انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سے پانی کے معاملات پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔
سید مہر علی شاہکا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے درمیان برف پگھل گئی ہے اور اب بھارت سے پانی کے معاملات پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی انڈس حکام اب سندھ طاس معاہدے کے تحت چل رہے ہیں اور بھارت پاکستان کے ساتھ پانی کے معاملات پر بات چیت کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بھارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔