تازہ تر ین

چین، جرمنی، نیدرلینڈ اور پولینڈ کی مارکیٹوں میں پاکستانی برآمدات میں تیزی

اسلام آباد : مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین، جرمنی، نیدرلینڈ اور پولینڈکی مارکیٹوں میں پاکستانی برآمدات میں تیزی آگئی ، گزشتہ مالی سال کے مقابلے برآمدات بڑھ کر 308 ملین ڈالرتک پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کی اہم تجارتی مارکیٹیوں میں زبردست اضافہ ہوا ،چین، جرمنی، نیدرلینڈ اور پولینڈکی مارکیٹوں میں پاکستانی برآمدات میں تیزی دیکھی گئی ، چین کو برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا اور 2 عشاریہ 33 بلین امریکی ڈالرتک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں برآمدات 1 عشاریہ 74 بلین تھیں۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ جرمنی سےبرآمدات میں 19فیصداضافہ ہوا اور برآمدات 1عشاریہ 3 بلین ڈالرسےبڑھ کر 1عشاریہ 5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

نیدرلینڈسے برآمدات 23فیصداضافے سے 1 عشاریہ 2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں نیدر لینڈ کی برآمدات 1 بلین ڈالر تھیں، اسی طرح پولینڈ کی ایکسپورٹ میں 28فیصداضافہ ہوا ، جس کے بعد برآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے 241 ملین ڈالر سے بڑھ کر 308 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مشیر تجارت نے مزید کہا کہ ہمارے برآمد کنندگان نے کوروبا وبا کے باعث پیدا ہونے والی پریشانیوں کے باوجود یہ کام کامیابی حاصل کی ، جس کے وہ مستحق ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv