کراچی: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، کراچی تجاوزات آپریشن میں گھر سے محروم افراد کو متبادل زمین دی جائے گی۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن میں جن کی دکانیں مسمار ہوئیں ان کو بھی متبادل زمین دی جائے گی۔ سندھ حکومت ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کرے گی۔ کمیشن تجاوزات سے متاثرہ افراد کا جائزہ لیکر متبادل کا فیصلہ کرے گا۔ کمیشن غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے افسران کی نشاندہی کرے گا۔