تازہ تر ین

ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور آندھی سے 10افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش سے مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، بارش سے مختلف علاقوں میں کئی مکانات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، مرنے والوں میں 4افراد کا تعلق مانسہرہ اور ایک کا تورغر سے ہے۔

 دریائی کٹاؤ سے چترال اور اپر چترال گلگت روڈ آمدورفت کےلیے بندہوگئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہےکہ چترال بونی روڈ بند ہونے سے متبادل راستہ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

بلوچستان میں بارکھان کے علاقے میں  موسلادھار بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے اور شہرکا دیہی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ضلع کوہلو میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق  ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی نے درخت اور سائن بورڈز بھی اکھاڑ دیے،فیصل آباد میں سمندری روڈ پر آندھی سے فیکٹری کی دیوارگرنے سے2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv