تازہ تر ین

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کا اعتراف کر لیا

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی امن کی کوششوں کا اعتراف کر لیا، بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی سے امن کے احساس کو فروغ ملا۔

پاکستان امن کا داعی، بھارت نے بھی تسلیم کر لیا۔ بھارت کے آرمی چیف ایم ایم نروانے نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ گزشتہ تین ماہ سے بھارتی اور پاکستانی فوج کے مابین جنگ بندی کے قائم رہنے سے امن اور سلامتی کے احساس کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ بھارت جنگ بندی کو جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور بہتری آ سکے۔

انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف نے لداخ میں چین کے ساتھ جاری صورت حال پر کہا کہ کشید گی میں فوری طور پر کمی نہیں ہو رہی ہے، امن کے لیے مزید اور اعتماد پر مبنی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv