تازہ تر ین

فرانس میں برفانی تودہ گرنے سے 7 کوہ پیما ہلاک

پیرس: فرانس میں پہاڑی سلسلے ایلپس میں برفانی تودہ گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے علاقے ساووئی میں کوہ پیما چوٹی عبور کرنے کی کوشش میں برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ دو الگ الگ مقامات پر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پیش آنے والے ان واقعات میں 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

اٹلی کی سرحد کے قریب اس علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے شدید برف باری جاری ہے اور موسم انتہائی خراب ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 42 سے 71 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حکومت نے موسم کی خرابی کی وجہ سے چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں سے بیس کیمپ سے واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv