تازہ تر ین

پاک چین دوستی لازوال ،دہشتگرد دراڑ نہیں ڈال سکتے،چینی سفیر کا کوئٹہ دھماکے کے بعد پہلا انٹرویو

لاہور(ملک منظور احمد)پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگرد کا خاتمہ کریں گے،چینی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،دورہ کوئٹہ محفوظ رہا
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔پاکستان کے دشمن مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے،خبریں سے خصوصی گفتگو،
چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے،دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے چین اور پاکستان مل کر انسداد دہشت گردی کو یقینی بنائیں گے ۔دہشت گرد پاک چین دوستی کو متزلزل نہیں کر سکتے،چینی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں اور شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں دونوں ممالک میں لازوال دوستی بلندیوں تک پہنچے گی،خبریں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا دورہ کوئٹہ محفوظ رہااور پاکستان کی عوام کی دعاﺅں کا شکریہ ،حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نے اس موقع پر جس اپنائیت اور واضع داری کا مظاہرہ کیا میں اسکو فراموش نہیں کر سکتا پاکستان دشمن اس مظموم مقاصد میں کامیاب نہی ہو سکتے پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کو ہم اپنی خوشحالی اور استحکام سمجھتے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv