تازہ تر ین

امریکی صدر نے پاکستانی نژاد زاہد قریشی کو ڈسٹرکٹ کورٹ کا جج نامزد کر دیا

امریکا کے صدر  جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکن زاہد قریشی کو ڈسٹرکٹ کورٹ کا جج نامزد کر دیا۔

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے زاہدقریشی کی توثیق کر دی گئی تو وہ وفاقی ڈسٹرکٹ جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پہلے مسلم امریکی شہری ہوں گے۔

زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینیڈیز کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کی ستائش کی گئی ہے۔

صدر جوبائیڈن کے اقدام پر امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے تشکر کا اظہار کیا ہے اور کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے اس مہم میں پیش پیش تھے کہ مسلم امریکنز کو مناسب نمائندگی دی جائے۔

ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا زاہد قریشی کی بحیثیت وفاقی جج نامزدگی تاریخی لمحہ ہے اور وہ صدر بائیڈن، سینیٹر بوکر، سینیٹر شومر اور دیگر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ اقدام ممکن بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 35 لاکھ مسلمان امریکا میں آباد ہیں، اب تاریخ میں پہلی بار ان کی نمائندگی ہو سکے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv