تازہ تر ین

بھارت سے کاٹن اور چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی، کاٹن اور دھاگہ درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بدھ 3 مارچ کو نئے وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ای سی سی نے بھارت سے چینی اور کاٹن کی درآمد کھولنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت سے 5 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کی جا سکے گی جبکہ جون کے آخر تک کاٹن درآمد کی جائے گی۔

اسکے علاوہ وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لی 2ارب روپے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول میں ڈيڑھ روپے اور ڈيزل ميں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمی کا امکان اس لیے پیدا ہوا کیوںکہ بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گنجائش پیدا ہوئی۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی گئیں۔ یٹرولیم مصنوعات میں حالیہ کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی قيمت 1800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے زرمبادلہ ذخائر میں 9ارب ڈالر اضافہ کیا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری اکاؤنٹ سرپلس کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نسبت بھارت میں چینی 15 سے 20 فیصد سستی ہے۔

اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر11 روپے 23پیسے پیٹرولیم لیوی جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپےاور ڈیزل ڈھائی روپے تک کمی کی تجویز دی گئی تھی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv