تازہ تر ین

ٹیم سلیکشن میں رائے نظر انداز کرنے پر بابر اور چیف سلیکٹر میں اختلافات کا انکشاف

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کی سلیکشن میں رائے کو نظر انداز کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم میں اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔

چیف سلیکٹر نے گزشتہ ہفتے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا تھا اور خصوصاً ٹی20 اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

پاکستان نے فروری میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز کا حصہ بننے والے متعدد کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا اور انہیں اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

جن کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ان میں عماد وسیم، عامر یامین، ظفر گوہر، خوشدل شاہ، افتخار احمد، حسین طلعت اور زاہد محمود شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے بابر اعظم اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے حق میں نہیں اور انہوں نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے منتخب کردہ اسکواڈز پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ کھلاڑیوں نے اسکواڈ سے باہر ہونے پر قومی ٹیم کے کپتان سے رابطہ کر کے منتخب نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار بھی کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv