تازہ تر ین

مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب، اپوزیشن کو شکست

اسلام آباد: حکومت کے نامزد کردہ صادق سنجرانی ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کےا نتخاب میں صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے۔ 7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ ایک ووٹر نے دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی۔

چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد اب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے انتخابی عمل شروع ہوگیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کی جانب سے مرزا محمد آفریدی اور اپوزیشن کی جانب عبدالغفور حیدری کے درمیان مقابلہ ہے۔

ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کی جانب سے مرزا محمد آفریدی اور اپوزیشن کی جانب عبدالغفور حیدری کے درمیان مقابلہ ہے— فوٹو: فائل

سینیٹ کا اجلاس مظفر حسین شاہ کی سربراہی میں ہوا جس میں ارکان چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کی گئی اور اس ضمن میں جے یو آئی کے رہنما اور پی ڈی ایم کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار عبدالغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

 ارکان کو حرف تہجی کے اعتبار سے ووٹنگ کے لیے بلایا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے 98 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق خان نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا  جس کے بعد ان کا 5 بجے تک انتظار کیا گیا۔

ووٹنگ کے عمل کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا نام دو مرتبہ پکارا گیا لیکن وہ ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں آئے۔

ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اجلاس کے آغاز پر پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے اراکین کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا اور غلطی کی صورت میں ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے سیکرٹری سینیٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ موبائل فون، کیمرہ اور کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ پولنگ بوتھ میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

اب منتخب ہونے والا چیئرمین سینیٹ اپنے عہدے کا حلف لے کر ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع کرائے گا۔

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔

اپوزیشن اتحاد کے پاس 51 ارکان کی اکثریت ہے جب کہ حکومتی اتحاد کے پاس 47 اراکین ہیں اور جماعت اسلامی نے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv