تازہ تر ین

چین اور روس کا چاند پر مشترکہ خلائی اسٹیشن بنانے کا فیصلہ

چین اور روس کی جانب سے چاند پر مشترکہ خلائی اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

روسی خلائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ چینی خلائی ایجنسی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔

میمورنڈم کے تحت چاند کی سطح یا مدار میں قائم خلائی اسٹیشن تجرباتی اور تحقیقی سہولیات کی فراہمی کے لیے تیار کیا جائے گا۔

یہ خلائی اسٹیشن خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے دیگر ممالک کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

خلائی اسٹیشن کب تیار ہوگا اور اور اس پر کب کام شروع کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ چین نے اپنے خلائی پروگرام پر گزشتہ چند سالوں سے بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے اور امریکہ کے بعد خلائی پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جو روس اور جاپان سے بھی زیادہ عسکری اور سویلین مشن خلا میں بھیج رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv