تازہ تر ین

اگلے دو ماہ 64 ہزار گھر بننے کا عمل شروع ہو جائے گا، شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ 64 ہزار گھر بننے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہر ہفتے ہاوسنگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ساڑھے 7 ہزار گھر بنا کر دیئے جا چکے ہیں جبکہ 8 ہزار مزید گھر بنا رہے ،یہ وہ سستے گھر ہیں جو شخص 14 ہزار ماہوار دے گا اور گھر کی قسط گھر میں رہائش پذیر ہونے کے بعد سے ادائیگی شروع ہو گی۔

 شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ ریور راوی پراجیکٹ پر ایک سیاسی جماعت نے سیاست کی کوشش کی جبکہ ن لیگ آج اس پراجیکٹ پر پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کر رہی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ ماحول فرینڈلی ہے، شہباز شریف کو بھی اس پراجیکٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ہمیں بھی کہا گیا کہ یہ پراجیکٹ کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک نیا پراجیکٹ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لے کر آئے ہیں، سروے کرایا گیا وہاں کل 1390 درخت ہیں دس ہزار مزید لگائے جائیں گے جس کے بعد یہ لاہور کا سب سے مہنگا ترین علاقہ ہو گا۔

معاون خصوصی شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کے تحت یہاں اندر کوئی بھی شخص گاڑیاں نہیں لے جا سکے گا جبکہ 269 کیسز آباد کے کیسز پنڈنگ پڑے ہوئے ہیں، یہ پراجیکٹ 40 ملین سکوائر فٹ کے ہیں جبکہ اس سے 7 لاکھ نوکریاں ملیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv