پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ وزیراعظم عوام کی ٹیلی فون کال براہ راست سنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ابتدائی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان یکم فروری (کل)کوشام 4بجے عوام سےٹیلی فون پربذات خودبات کریں گے۔
پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ051-9210809 پر براہ راست بات کرسکیں گے۔
مذکورہ نمبر یکم فروری بروز پیر شام4 بجے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔
اس بار وزیراعظم پاکستان عوام کی ٹیلی فون کالز ریسیو کرکے نا صرف لوگوں کے مسائل سنیں گے بلکہ موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کے متعلق آگاہی بھی فراہم کریں گے۔