تازہ تر ین

کوئی قانون سے بالا تر نہیں ،فضل الرحمن باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ،جواب دینا پڑے گا:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سال 18-2017 کا ڈیٹا حاصل کیا، جب یہ اردو ترجمہ کروائیں گے انہیں پتا چل جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ن لیگ اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈ شیٹ کی انکوائری کریں گے، عظمت سعید نیب میں زرداری کے خلاف انکوائری کر رہے تھے تب ن لیگ خوش تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے، مولانا کو جواب دہ ہونا پڑے گا، کوئی قانون سے بالا تر نہیں ،ان لوگوں نے ہمارے خلاف کیس کیا مگر خود پھنس گئے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv