لاہور (ویب ڈیسک ) عدالت نے عدالت نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر جاری کردہ تحریری حکم نامے میں گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے شہادت مکمل کرنے کے لئے اداکارہ عفت عمر کو طلب کیا۔عدالت گلوکارہ میشا شفیع کے چھ گواہوں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔خیال رہے کہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے میشا شفیع پر ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔