لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کی تعلیم کیخلاف پرائیویٹ سکول مافیا سے مل کر ایک اور سازش، صوبہ بھر کے نجی سکولوں کی رجسٹریشن آن لائن کردی، پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا معاملہ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے سکولوں کی آڑ میںؒ بزنس کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی، ذرائع نے بتایا کہ وزیر تعلیم مراد راس کی جانس سے آن لائن رجسٹریشن کا مقصد صوبہ بھر میں قائم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو کماﺅ پت بنانا ہے۔ پرائیویٹ سکولوں کی سیاسی طور پر آن لائن رجسٹریشن کی جائیگی جس سے محکمہ سکول ایجوکیشن میں کرپشن کو مزید تقویت ملے گی۔ گزشتہ روز وزیر تعلیم کی جانب سے نجی سکولوں کا مکمل اور درست ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے ای لائسنس فار پرائیویٹ سکولز کے نام سے آن لائن رجسٹریشن کی ایپ بنائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن میں مالی بے ضابطگیوں کے لیے نجی سکولز کو یکم مارچ تک نئے نظام کے تحت اپنی رجسٹریشن مفت کراتے کے لئے وقت دیا جائیگا تاکہ بغیر کسی سرٹیفکیٹ کے ان سکولوں کو نوازا جاسکے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع کا کہنا تھا صوبہ بھر میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے مینول ریکارڈ دستیاب کیا جاتا تھا۔ جس میں سکول کی بلڈنگ کا احاطہ اور اس سرٹیفکیٹ محکمہ صحت کی جانب سے سرٹیفکیٹ، سٹاف سمیت دیگر کاغذات جمع کروانا پڑتے تھے۔