تازہ تر ین

مستقبل کی جنگوں کے چینلجز سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری ضروری ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری، جدیدیت اور اپ گریڈیشن ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کے دورہ کے موقع پر کہی۔ پی او ایف پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پیداواری یونٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں حاصل شدہ اہداف، مستقبل کے پراجیکٹس اور جدیدیت کے حوالے سے بتایا گیا۔

اس کے علاوہ آرمی چیف کو ادارے کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی جبکہ مستقبل کے منصوبوں اور ان میں لائی گئی جدت پر بھی بریف کیا گیا۔ مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حال ہی میں تیار کردہ نئے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا۔ ڈسپلے لائونج میں واہ فیکٹری میں بننے والی مصنوعات کی نمائش کی جاتی ہے۔ سپہ سالار کو پی او ایف اسلحہ کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے پی او ایف کے عزم اور لگن کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی او ایف مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے میں ریڑھ کی ہڈی رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود انحصاری، جدیدیت اور اپ گریڈیشن ضروری ہ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv