تازہ تر ین

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو باآسانی شکست دے دی

آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو باآسانی66 رنز سے شکست دے دی۔

سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  جو کہ درست ثابت ہوا۔

کپتان  ایرون فنچ (114) اور اسٹیون اسمتھ (105 ) کی سنچریز کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔

ڈیوڈ وارنر 69 اور گلین میکسویل جارحانہ 45 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 جبکہ جسپریت بمراہ، نودیپ سینی اور یوزویندرا چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز ہی بناسکی۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا90 اور شیکھر دھون 74 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان ویرات کوہلی 21 رنز بناسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4 ،جوش ہیزل ووڈ نے 3  اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv