آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ میں شائقین کی دوبارہ اسٹیڈیم میں واپسی ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے بعد بتدریج بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ تو بحال ہو گئی لیکن شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
ابتہ بھارت اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز نے حفاظتی اقدامات یقینی بناتے ہوئے میدان میں شائقین کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
آج سڈنی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ون ڈے میچ میں گنجائش کے مقابلے میں 50فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اسی طرح 7 جنوری کو جب یہ گراؤنڈ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا تو اس وقت بھی 50فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت یہو گی اور کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچ کے ہر دن 27ہزار ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔
میلبرن کے میدان میں صرف 25فیصد شائقین کو داخلے ی اجازت دی گئی ہے جبکہ گابا کا اسٹیڈیم بآکسنگ ڈے ٹیسٹ 75فیصد شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا۔