تازہ تر ین

پاک ایران کا سرحدی گزر گاہیں کھولنے پر مکمل اتفاق

ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے دورہ پاکستان میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاک ایران کا سرحدی گزر گاہیں کھولنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے مابین دونوں ممالک کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے سرحدی گزرگاہیں کھولنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی گزر گاہیں ریمدان، گبد اور پشین، مند کی گزرگاہیں آئندہ ہفتے کھول دی جائیں گی ۔

اس فیصلے کی ایرانی سفارتخانے نے  تصدیق کردی ہے کہ سفارتخانے کے مطابق پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سرحدی منڈیاں، گزرگاہیں کھولنے پر متفق ہیں۔

جواد ظریف نے سرحدی گزر گاہیں کھولنے سے متعلق ایران کی رضا مندی سے آگاہ کر دیا جبکہ جواد ظریف کہتے ہیں کہ میں پر امید ہوں کہ پاکستان گبد کی گزرگاہ جلد دوبارہ کھول دے گا تاہم سرحدی گزرگاہیں کھلنے سے عوامی روابط، کاروباری تعلقات، باہمی تعاون بڑھے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv