تازہ تر ین

شان شاہدنے پی ٹی آئی کوآخری امیدقراردے دیا

اداکار شان نے ایک بار وزیراعظم عمران خان اور ان کے وژن کی حمایت کرتے ہوئے عمران خان کوپاکستان کی آخری امید قراردیا ہے۔

عرب نیوزکو دیے جانے والے حالیہ انٹرویو میں ملکی صورتحال پربات کرتے ہوئے شان نے کہا کہ میرا تعلق پاکستان تحریک انصاف یا کسی دوسری سیاسی جماعت سے نہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ پاکستان کو پی ٹی آئی حکومت کو وقت دینے کی ضرورت ہے۔ یہ جماعت 2018 میں اقتدار میں آئی تھی، انہیں مزید عرصہ درکارہے۔

ماضی میں بھی وزیراعظم کی حمایت کرنے والے اداکار کے مطابق یہ دوڑ ابھی ختم نہیں ہوئی، عمران خان کو اپنے آپ کو ثابت کرنے کیلئے مزید وقت دیاجائے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کی آخری امید ہے۔

شان کو اس سے قبل پاکستان ٹیلی ویژن سے تُرک ڈرامہ سیریل “ارطغرل” شیئر کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، اس حوالےسے بات کرتے ہوئے اداکارنے کہا کہ اگر یہ شو اچھا تھا تو پھر پی ٹی وی کے پروگرامرز کوبھی جاگ جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نجی چینلز پرپیش کیے جانےوالے پروگرامز کے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، وہ وہی کریں گے جو انہیں درست لگتا ہے لیکن سیٹلائٹ کے علاوہ بھی آپ کو ایک چینل دستیاب ہے اور وہ ہے پی ٹی وی۔ اگر پی ٹی وی وزیراعظم کی سوچ کے مطابق پروگرامزتیارکررہا ہے تو میں وہ دیکھنا چاہتا ہوں۔

فحاشی سے متعلق سنسرشپ کے بارے میں اپنے خیالات بتاتے ہوئےاداکار نے کہا کہ اس بات کو تعین کوئی بھی نہیں کرسکتا کہ بے حیائی کیا ہے لیکن ایسی حد بندی ضرور ہونی چاہیے جسے کوئی کراس نہ کرسکے۔

گزشتہ ماہ ایک ٹویٹ میں شان نے لکھا تھا کہ عمران خان کی ایک بات اچھی ہے، وہ یاروں کے یارنہیں صرف پاکستان کے یارہیں”۔

اس سے قبل اکار شان شاہد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظمکی تعریف کرتے ہوئے انھیں سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی تھی ۔

ٹوئٹر پر وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں شان شاہد نے لکھا تھا “آپ سچ کے راستے پر اکیلے چل رہے ہیں جہاں کرپٹ لوگوں کا زوال ہوگا اور کمزور لوگ ابھریں گے”۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv