تازہ تر ین

نیب کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی دھانچہ مفلوج ہو گیا ہے: احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی دھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے کہ اے پی سی اور نواز شریف کے خطاب نے بھارت کو خوش کر دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بھارت اس لیے خوش ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے قوم تیاری کرے سردیوں میں گیس کا بحران ہو گا، جو مسئلہ ہوتا ہے کہا جاتا ہے کہ این آر او نہیں دوں گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بطور وزیر منصوبہ بندی 3200 ارب روپے اپنی وزارت سے جاری کیے، لیکن 32 روپے کی کرپشن نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی دھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv