صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذہبی اسکالر علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے ٹیلیفونک بات چیت میں اظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت نے علامہ ضمیر اختر نقوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ 300 سے زائد کتابوں کے مصنف معروف مذہبی اسکالر علامہ ضمیر اختر نقوی گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔