تازہ تر ین

حمزہ شہباز شریف کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزارت داخلہ سے ان کی ہسپتال منتقلی کی درخواست کی گئی تھی

لاہور(ویب ڈیسک ) وزارت داخلہ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے. وزارت داخلہ سے حمزہ شہباز کو کورونا کے باعث اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نون لیگ نے بتایا کہ درخواست میں حمزہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹس منسلک کی گئی تھیں.خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ( ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کی پارٹی کی جانب سے خدشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے ایک روز قبل حمزہ شہباز نے اپنے والد شہبازشریف سے بھی ملاقات کی تھی.

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ( ن) کے مرکزی صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ شہبازکو جیل میں کورونا ہوگیا اور وہ سیاسی انتقام کا انتہائی جرات مندی سے سامنا کر رہا ہے.

واضح رہے کہ مسلم لیگ( ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا تھا کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کورونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا‘مریم نواز کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو مطلوبہ طبی سہولتیں نہیں دی جا رہیں، جابر حکمران سیاسی مخالفین کو غیر انسانی حالات میں رکھ کر ان کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، میرا بھائی حمزہ شہباز شریف اس ظلم کا تازہ شکار ہے.یہ امرقابل ذکر ہے کہ دنیا میں کئی ایسے کیسوں میں ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن کا کسی سے کوئی رابط نہیں تھا امریکا کی کئی جیلوں میں قیدی تنہائی کی سزا کاٹنے والے مریضوں میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ”مائنر“کورونا پازٹیو دنیا کے نناوے فیصد لوگوں میں مثبت آسکتا ہے کیونکہ یہ بھی فلوکی ایک قسم ہے . مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی ہے کہ گھر کا کھانا بند کر کے نواز شریف کو نیب میں کیا خوراک دی جاتی رہی جس سے یکایک ان کی بیماری میں شدت آگئی، ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا‘مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے کہ کوٹ لکھپت جیل سے جلد ہسپتال منتقل کیا جائے گا تاہم آج ان کی درخواست مسترد کردی گئی ہے .مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی حمزہ شہباز کو علاج کے لئے فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز گزشتہ تین روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری ہسپتال منتقل کیا جائے علاج میں سستی یا لاپرواہی سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv