تازہ تر ین

گوجرانوالہ میں سوتیلے باپ نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں سوتیلے باپ نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر اہلِ محلہ نے پولیس کو بلا کر ملزم کو گرفتار کروا دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ دھلے کے علاقے میں پیش آیا۔17 سال کی مذکورہ لڑکی کے والد کےانتقال کے بعد اس کی ماں نے ملزم گلزار سے شادی کر لی تھی۔ملزم نے گھر میں اکیلے ہونے پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv