تازہ تر ین

معاشرے میں انصاف نہ ہو تو کوئی اسے تباہی سے نہیں بچا سکتا ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک : قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں اگر انصاف نہ ہو تو کوئی اسے تباہی سے نہیں بچا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی اور غربت کے خاتمے کے لئے تاریخی اقدامات کیے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی کی طرح سیاست نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قومیں نعروں یا جھوٹے الزامات لگانے سے نہیں بنتیں ہیں اور آج ملک میں معیشت کا بھٹہ مکمل طور پر بیٹھ چکا ہے کیونکہ جب حکومت سیاسی مخالفین کو دبانے میں مصروف ہو تو وہاں عوام بے سہارا ہوجاتی ہے۔

ملک میں مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں زمین پر ہیں لیکن پاکستان میں آسمان پر ہیں،  تہتر سال میں پہلی بار گندم کی کٹائی کا سیزن ابھی تک ختم نہیں ہوا اور آج اچانک سے گندم غائب ہو گئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں آٹا، بجلی، تیل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس سے تنگ آکر آج ہر عام آدمی آسمان کی طرف دیکھ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ قومیں وہی زندہ رہتی ہیں جہاں انصاف زندہ ہوتا ہے اور جہاں انصاف دم توڑ جائے وہاں معاشرہ اور قوم بھی دم توڑ جاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv