تازہ تر ین

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او کو شو کاز نوٹس جاری کردیا, ان سے سات روز میں جواب طلبی

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا ر نے کہا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس سے متعلق سی سی پی اولاہور کا بیان غیر ضروری تھا،ان کے بیان پرآئی جی پنجاب کی جانب سے نے سی سی پی او کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور ان سے سات روز میں جواب طلب کیا جائے گا جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور آئی جی پنجاب کے ساتھ موٹر وے زیادتی کیس سے متعلق پریس کانفرنس کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری متاثرہ خاتون سے بھی بات ہوئی ان کو مکمل انصاف دلوانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔واقعہ میں ملوث ملزم عابد علی اور وقار الحسن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ دونوں ملزم ریکارڈ یافتہ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری میں مددکرنے والوں کو پچیس پچیس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ملزموں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانا ہے جس کے بعد عدالت ان کو سزاد دے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv